• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163780

    عنوان: کسی غیر مسلم کو مسجد کے صحن میں سلایا جاسکتاہے کیا؟

    سوال: محترم عالی جناب۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا کسی غیر مسلم کو مسجد میں قیام کرنے کی اجازت ہوسکتی ہے جب کہ وہ طہارت لیتا ہوں نماز نہیں پڑھتا ہوں اور نہ ہی ایمان لایا ہوں محترم جناب میں آپ کو جس شخص کے بارے میں پوچھ رہا ہوں وہ میرا خاص دوست ہیں اور اس کی عمر تقریبا سولہ سال ہیں جناب یہ سوال اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ وہ میرا دوست دن رات کے ساتھ رہتا ہے اور میرا قیام مسجد میں رہتا ہے اس کا دل بھی چاہتا ہے کہ وہ بھی میرے ساتھ مسجد میں قیام کریں کیا اس چیز کی اجازت ہو سکتی ہیں کیا یہ چیز درست ہے اس دوست کو میں نے ایمان قبول کرنے کی دعوت دی ہے پر اس نے ابھی منع کردیا نماز کے وقت میرے ساتھ مسجد آتا ہے میرے ساتھ مسجد میں کھانا کھاتا ہے مسجد سے مراد کہ حدود کے باہر یعنی شیئرڈ میں جہاں صرف جمعہ ہی میں نماز ہوتی ہے آپ سے ادب سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کو واضح کریں۔

    جواب نمبر: 163780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1233-1137/M=11/1439

    مسجد سے مراد اگر حدود مسجد سے خارج کا حصہ ہے تو اس خارجی حصے میں بوقت ضرورت باجازت متولی غیرمسلم کو قیام کراسکتے ہیں، حدود مسجد میں دخول کے لیے جسم کی طہارت ضروری ہے، اور غیرمسلم سے قلبی دوستی درست نہیں اس سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند