• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163732

    عنوان: خواب میں میری -اہلیہ نے دیکھا کہ آدھا کمرا گوشت سے بھرا ہوا ہے...

    سوال: حضرت مفتی صاحب امید ہے بخیریت ہوں گے کچھ خوابوں کو لے کر کئی دنوں سے پریشان ہوں دراصل بات یہ ہے کہ - میرا نام محمد عامر ہے چند دن قبل میری اہلیہ کو کچھ عجیبو غریب سے 3 خواب نظر آئے خواب یہ ہیں کہ رات کو خواب میں میری -اہلیہ نے دیکھا کہ 1- آدھا کمرا گوشت سے بھرا ہوا ہے ۔2 - چند دنوں بعد دوسرا خواب یہ دیکھا کہ میری اہلیہ کو ایک خواتین نے ایک تھالی میں دل اور تھوڑا گوشت دیا۔ 3 - پھر تیسرا خواب یہ دیکھا کہ ایک خواتین میری اہلیہ کو ایک مراہوا بچہ دے رہی ہیں کہہ رہی ہے یہ لو اپنا بچہ۔ مفتی صاحب ایک بات اور واضح کرتا چلوں کہ تقریبن 5، 6 مہینے پہلے میرا ایک بیٹا جو ساڑھے چھہ مہینے کا ماں کے پیٹ سے مرا ہوا پیدا ہوا تھا لیکن اس کا نین نقش کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں تھا اس کا سر اور آنکھیں وغیرہ ایک دم سیدھی نہیں تھی۔ مفتی صاحب میری اہلیہ ان خوابوں کو لے کر بہت پریشان ہیں برائے مہربانی مفتی صاحب ان خوابوں کی تعبیر لکھ کر بیان کردیجئے اور کوئی نصیحت ہو تو وہ بھی بیان کر دیجئے آپ کی عین نوازش ہوگی- جزاکم اللہ خیر-

    جواب نمبر: 163732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1347-1184/sd=12/1439

     بیداری کی حالت میں جو خیالات دل میں آتے رہتے ہیں، بسا اوقات وہی خواب میں بھی نظر آجاتے ہیں، اس طرح کے خواب کی کوئی تعبیر نہیں ہوتی، پراگندہ خیالات ہی خواب کی شکل میں نمو دار ہوجاتے ہیں ، مذکورہ خواب بھی اسی قبیل کے معلوم ہوتے ہیں، آپ دونوں دین کی طرف توجہ دیں ، صبح و شام کی مسنون دعاوٴں کا خوب اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند