• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163328

    عنوان: نفس پر کنٹرول نہ ہو تو نکاح کرلے؟

    سوال: حضرت، اسلام میں نفس کنٹرول کرنے کے لئے دو طریقے ہیں ۔ (۱) روزہ رکھنا۔ (۲) نکاح کرنا۔ اگر روزے کے ساتھ نفس کنٹرول نہیں ہوتا تو پھر بندہ کیا کرے؟

    جواب نمبر: 163328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1304-1140/H=11/1439

    ایک دو روزے رکھ لینا کافی نہیں بلکہ روزوں کے تمام آداب کی رعایت کے ساتھ تسلسل کے ساتھ روزے رکھے جائیں تب نفس قابو میں آتا ہے تاہم اگر روزوں سے کنٹرول نہ ہورہا ہو تو پھر جلد از جلد نکاح ہی کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند