• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163320

    عنوان: اگر بیوی شوہر كے والدین كے ساتھ رہنے كو تیار نہ ہو تو كیا حكم ہے؟

    سوال: زید کی بیوی اور والدین میں کچھ معاملات ہوگئے زید کی بیوی اس کی والدین کے نہ رہنے کے لئے بضد ہے اب زید کیا کرے اگر زید بیوی کو الگ کے کر رہنا چاہتا ہے تو والدین کہتے ہیں کہ زید کو نہیں جانا ہے بیوی اور بچے کہیں بھی جائیں۔

    جواب نمبر: 163320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:211-1123/sd=11/1439

    صورت مسئولہ میں اگر زید کی بیوی زید کے والدین کے ساتھ رہنے کے لیے تیار نہیں ہے اور ساتھ رہنے میں مزید تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے تو بہتر یہی ہے کہ زید بیوی کے ساتھ الگ رہنے کا نظم کرلے، اس میں ان شاء اللہ تعلقات صحیح رہیں گے، باقی اگر زید نے بیوی کے لیے والدین کے گھر میں رہائش کے لیے مطبخ وغیرہ کے ساتھ مستقل کمرے کا نظم کر رکھا ہے، جس میں کسی دوسرے کا عمل دخل نہیں ہے، تو شرعاً زید پر مستقل دوسرے گھر کا نظم کرنا ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند