• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163279

    عنوان: کافی دن سے مجھے اپنے ہی رشتے داروں کی موت اور شادیاں نظر آتی ہیں ...

    سوال: کافی دن سے مجھے اپنے ہی رشتے داروں کی موت اور شادیاں نظر آتی ہیں کچھ دن پہلے بالکل ایسے ہی خواب نظر آتے تھے براہ مہربانی تعبیر بتائیے بیچ میں یہ سلسلہ بند ہوگیا تھا لیکن و اپس شروع ہوگیا۔

    جواب نمبر: 163279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1315-1136/D=11/1439

    یہ پراگندہ خیالات ہوتے ہیں یعنی جس طرح کے خیالات اور حالات آدمی کو بیداری میں ظاہر ہوتے ہیں اسی طرح کی باتیں خواب میں بھی نظر آتی ہیں، لہٰذا ان امور کی طرف دھیان نہ دیں، اصل چیز دھیان دینے کی اپنی موت کا خیال رکھنا اور آخرت میں خوشی حاصل ہونے کی فکر کرنا ہے اور اس کا طریقہ معاصی یعنی گناہوں سے بچنا اور اعمال صالحہ کی پابندی کرنا ہے پس لائق توجہ وپابندی یہی امور ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند