• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163155

    عنوان: ایک خواب دیکھا ہے جس میں میری ہمشیرہ اپنی کزن بہن کے ساتھ ایک ساحل کے کنارے پے بیٹھی ہے

    سوال: بعد سلام عرض ہے کہ آج بروز ۲۰۱۸/۰۶/۰۳ کو میری ہمشیرہ نے ایک خواب دیکھا ہے جس میں میری ہمشیرہ اپنی کزن بہن کے ساتھ ایک ساحل کے کنارے پے بیٹھی ہے اور اُن کی جسم پر چیپلک سر کے بالوں سے لے کے پیر تک بھری ہے میری ہمشیرہ چیپلک کو جلدی جلدی ہٹانے لگی حتٰی کہ پوری چیپلک ہٹ گئی آپ حضرات اس خواب کی تعبیر بتا کے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163155

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1060-810/sn=11/1439

    پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اپنی ہمشیرہ سے کہہ دیں کہ وہ شرعی پردے کا مکمل اہتمام کریں اور ازواج مطہرات نیز حضراتِ صحابیات کی زندگی کا مطالعہ کرکے ان کے طرزِ عمل اور اتباعِ سنت کے جذبے کو اپنانے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند