متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 162864
جواب نمبر: 16286430-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1063-932/D=10/1439
افطار حلال وپاکیزہ آمدنی سے کرنا چاہیے۔ غیر مسلم کی دعوت جس طرح غیررمضان میں قبول کرسکتے ہیں اسی طرح رمضان میں بھی جائز ہے باقی ان باتوں کا لحاظ رمضان میں خاص طور پر کرلیں۔ (۱) اس کی آمدنی حرام اور ناجائز طریقے کی نہ ہو (۲) دعوت سے مقصد ریا نمود مظاہرہ اور شہرت حاصل کرنا نہ ہو۔ (۳) وہاں جاکر کھانے میں نماز مغرب کی جماعت بالخصوص مسجد کی جماعت کے فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔ (۴) رسمی قسم کی افطار پارٹی نہ ہو کہ اس میں اور بھی مفاسد ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا
کسی مدرسہ کے ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے کسی بینک (غیر اسلامی) سے سود پر قرض
لینا جائز ہے ؟ اگرمتعلقہ شخص قرض نہیں لیتا ہے تو اس کے ساتھ یا اس کے تحت کام
کرنے والے بہت سارے لوگوں کو تنخواہ نہیں ملے گی جو کہ بے کاری اور بے روزگاری
کاسبب بنے گی۔ برائے کرم بینک اور سود کی روشنی میں جواب دیں۔ کیا سخت مجبوری کی
حالت میں یہ حرام تصور کیا جائے گا یا حلال ؟
مجھے ماموں کی لڑکی پسند ہے۔ ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میری مامی اس کے ہاتھ میں انگوٹھی رکھ رہی ہیں اور مجھ سے پوچھ رہی ہیں کہ تمہاری ساس کون ہے؟ ایک اوررات کو خواب میں دیکھا کہ میرے ماموں مجھے کہہ رہے ہیں کہ تم اپنی بہن کو گاڑی میں بٹھاکر چھوڑآؤ۔ ایک مرتبہ رات کو یہ بھی خواب میں دیکھا کہ میرے ماموں زاد بھائی مجھے کہہ رہاہے کہ کے کے کو ایوارڈ ملاہے (کے کے ماموں کی لڑکی کا نام ہے) وہ ایک سرکاری اسکول میں پڑھاتی ہے۔ براہ کرم، ان خوابوں کی تعبیر بتائیں۔ میں نے یہ تینوں خواب چھ سات مہینے قبل مختلف راتوں کو دیکھاہے۔
2719 مناظربندے نے ایک خواب دیکھا ہے برائے کرم تعبیر
بتائیں۔ بندہ تقریباً چھ سات برس سے دعوت و تبلیغ کی محنت سے وابستہ ہے اور ہمیشہ
گناہوں سے بچنے کی فکر میں رہتاہے۔ الحمد للہ ثم الحمدللہ شریعت کا پابند ہی، عمر
چھبیس سال ہے ،نام مدثر احمد ہے۔ خواب دیکھا کہ میری ماں زمین پر بیٹھی ہیں میں
کرسی یا پلنگ پر بیٹھا ہوں۔ ماں مجھے پینے کے لیے دودھ دیتی ہیں میں پینے سے پہلے
حمداً کثیرا طیبا مبارکا فیہ پڑھ کر پی لیتا ہوں۔ پھر دوبارہ ایک گلاس دودھ دیتی ہیں
میں اس گلاس میں سے صرف ایک گھونٹ صرف حمداً کہہ کر پیتا ہوں۔ پیتے ہی میری روح
اللہ کھینچ لیتا ہے۔ مجھے خواب میں محسوس ہوا کہ میری روح کھینچتے ہی دودھ کا گلاس
ہاتھ ہی میں رہتا کہ میرا بدن ایک سمندر میں جاگرتا ہے۔
دو دن پہلے میں نے ایک خواب دیکھا۔ میں نے دیکھا کہ میں ایک پورا سفید رنگ کالباس پہنے ہوئے ہوں۔میرے والد صاحب کار میں میرا انتظار کررہے تھے ، لیکن قبل اس کے کہ میں کار تک پہنچ سکوں اور اس میں بیٹھ سکوں وہ مجھے چھوڑ دیتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ برائے کرم اس خواب کی تعبیر بیان کریں۔
خواب: رمضان کے دن چل رہے تھے ، غالبا جنوری کا دن تھا ، میں فجر کی نمازپڑھنے کے بعد غالبا اشراق کے بعد آرام کرنے کے لیے سویا ہی تھا کہ مجھے خواب نظر آیا کہ میں ایک جگہ دیکھ رہاہوں جیسے کسی بڑے آبشار سے تیز ی کے ساتھ پانی نکلتا ہے ، اور مجھے کسی کے کہنے کے آواز آرہی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم آگئے ہیں۔ پھر میں دیکھتاہوں کہ کچھ لوگ بیٹھے ہیں آمنے سامنے آلتی پالتی مارکر جیسے کوئی ذکر کررہے ہیں ۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ میں ایک طرف اٹھ کرجاتاہوں تو مجھے ایک کالی چادر اڑائے ہوئے کوئی نظر آرہا ہے۔ مجھے چہرہ اور جسم کا حصہ نظر نہیں آتا ہے بس کالی چادر ہے اور اس کیبازوکھلولے ہیں۔اور مجھے اس طرح لگا کہ مجھے گلے سے لگانے کو کہاجارہاہے ، میں آگے گیا اور اس چادر سے گلے لگ گیا اور مجھے اس سے گلے ملنے پر اتنا سکون اور میٹھاس ہوئی کہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ اس کے بعد میں دیکھتاہوں کہ میں نماز پڑھ رہا ہوں اور میرے ساتھ مسجد کے ایک ساتھ بھی ہیں۔
1297 مناظرقریب چار سال پہلے میں نے ایک خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر پوچھنا چاہتاہوں، پہلے تو یہ خواب میں نے کسی کو اس ڈر سے نہیں بتایا کہ ہو سکتا ہے یہ کوئی شیطانی وسوسہ ہو، لیکن آج آپ کی ویب سائٹ پر ایک خواب کی تعبیر پڑھی اس لیے پوچھنے کی ہمت ہوئی۔ خواب درج ذیل ہے:ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ کہیں کوئی گاؤں ہوتاہے وہ بھی پرانے زمانے کا، وہاں پر کچھ پہاڑ بھی ہوتا ہے اورمیں کھلے آسمان کے نیچے مٹی پرکھڑا ہوں،ویسے تو وہ عام سی زمین ہی ہوتی ہے لیکن نہ جانے کیوں مجھے وہ مٹی بہت خاص معلوم ہوتی ہے۔ خیر اتنے میں گوئی لطیف مادہ کی ہستی مجھے پکارتی ہے، جب میں دیکھتا ہوں تومجھے محسوس ہوتاہے کہ یہ اللہ کی ہستی ہے۔ مجھے کوئی شکل دیکھائی نہیں دیتی بس ایسا محسوس ہوتاہے کہ کوئی میرے سامنے کھڑا ہے، ہوا میں معلق ہے اور مجھ سے کوئی بات کررہا ہے۔ اورمجھے ابھی ہلکا ہلکا یاد ہے کہ وہ ہستی میرے سر پر ہاتھ پھیرتی ہے اور مجھ سے کچھ بات بھی کرتی ہے جو کہ مجھے یاد نہیں اورمیری آنکھ کھل گئی۔ اگر ایسا خواب پوچھنے سے کوئی گستاخی ہوئی ہے تو اللہ مجھے معاف کرے اور آپ مجھے اس کا جواب بھیج دیں تو مہربانی ہوگی۔
1586 مناظر