متفرقات - دیگر

India

سوال # 162837

میری والدہ کا انتقال رمضان سے کچھ دن پہلے ہوا ہے میں ان کے صدقہ جاریہ کے کیے کیا کروں؟ جیسے کہیں پانی کے لیے پمپ لگوا دیا اگر کسی چیریٹی والے اسپتال میں ان کے نام سے پرایویٹ کمرہ بنوا دیا تو ان کا ثواب ان کو کیسے ملے گا پرائیویٹ کمرہ سے تو ان کی امدنی ہوگی اگر جنرل وارڑ میں پیسہ لگا دے تو اس میں غریب آتے ہیں اور پرائیویٹ اے سی روم میں تو پورا پیسہ دینے والے اتے ہیں ہم پیسہ کہاں لگاے جس سے ان کو زیادہ سے زیادہ ثواب ملے ۔

Published on: Jul 2, 2018

جواب # 162837

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1174-1052/H=10/1439



پانی کے لیے پمپ لگوادیں۔



(۲) اسپتال میں جنرل وارڈ بنوادیں۔



(۳) غرباء فقراء کو دوا علاج کے لیے سہولتیں مہیا کرادیں خواہ بغیر پیسے لیے ہو یا کم سے کم پیسے لے کر علاج معالجہ ہوجایا کرے۔



(۴) کسی جگہ قرآن کریم اور دینی تعلیم کے لیے مکتب یا مدرسہ بنوادیں۔



(۵) مسجد بنوادیں۔



(۶) قرآن کریم اور دینی کتابیں مکاتب ومدارس میں دیدیں۔



(۷) غرباء فقراء مساکین محتاجوں کی ضرورت کا سامان دیدیں۔



(۸) مدارس مساجد مکاتب میں ضرورت کا سامان مہیا کردیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات