• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162644

    عنوان: كیا اثمد سرمے كے استعمال سے روشنی بڑھتی ہے؟

    سوال: کہا جاتا ہے کہ اِسمڈ سرمے کے استعمال سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے، اِسمڈ سرمے کے معنی صرف کالا سرمہ ہی ہے یا لال اِسمڈ سرمہ بھی فائدہ دیتا ہے؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 162644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1298-1084/sd=11/1439

     اثمد ایک خاص قسم کا سرمہ ہوتا ہے ، جو سیاہ سرخی مائل ہوتا ہے ۔ ( تحفة الالمعی : ۸۸/۵) سنت توعام سرمہ لگانے سے اداہوجائے گی ؛ مگرفضیلت اثمدسرمہ کوحاصل ہے ۔ "الإِثْمِدُ " حَجَرُ الکُحْل ، وہو أَسودُ إِلی حُمْرَة۔ ( تاج العروس )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند