• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162482

    عنوان: نماز میں سلام و تسبیح کے بعد امام صاحب تقریر شروع كردینا؟

    سوال: ہمارے یہاں مسجد میں عصر کی نماز میں سلام و تسبیح کے بعد امام صاحب دعا نہ کراکے تقریر شروع کردیتے ہیں اس نئے طریقہٴ کار کی وجہ سے نمازی اتفاق نہیں رکھتے، جس سے شر بھی پیدا ہونے کے امکان ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا امام صاحب کا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 162482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1040-904/B=11/1439

    اتفاقا اگر ایسا امام صاحب نے کرلیا تو کوئی مضائقہ نہیں مگر اس کی عادت بنانا نہیں چاہیے، دعا سے فارغ ہونے کے بعد امام صاحب کو تقریر کرنی چاہیے تاکہ مقتدیوں میں شرپیدا نہ ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند