• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162476

    عنوان: گندے خیالات کا علاج اور برا خواب دیکھنے کے وقت مسنون عمل

    سوال: مجھے اپنی ماں کے بارے میں بہت گندے خیلات آتے ہیں اور کئی بار میں نے خواب میں برھنہ دیکھا ہے ۔ اس کا حل تجویز فرمائیں۔ میں اپنی ماں سے بہت محبت کرتا ہوں ۔

    جواب نمبر: 162476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1244-1061/sd=10/1439

    آپ اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کثرت سے پڑھا کریں اور وسوسے پر دھیان نہ دیا کریں، زیادہ سوچا بھی نہ کریں، کام سے کام رکھیں، کبھی برا خواب نظر آجائے اور آنکھ کھل جائے ، تو بائیں جانب تین بار تھتکار کے یہ دعا پڑھ لیا کریں، اللّٰہُمَّ إِنِّیْ أعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَ شَرِّ ہٰذِہِ الرُّوٴیااور اس طرح کا خواب کسی سے بیان نہ کریں۔ عن أبی قتادة رضی اللّٰہ عنہ قال: سمعت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول: الروٴیا من اللّٰہ، والحُلم من الشیطان، فإذا راٰی أحدکم شیئًا یکرہہ فلینفث حین یستیقظ ثلاث مراتٍ، ویتعوذ من شرہا فإنہا لا تضرہ۔ (صحیح البخاری / باب النفث فی الرقیة رقم: ۵۷۴۷ )عن جابر رضی اللّٰہ عنہ عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: إذا راٰی أحدکم الروٴیا یکرہہا فلیبصق عن یسارہ ثلاثًا، ولیستعذ باللّٰہ من الشیطان ثلاثًا، ولیتحول عن جنبہ الذی کان علیہ۔ (صحیح مسلم / أول کتاب الروٴیا ۲/۲۴۱رقم: ۲۲۶۲ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند