• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162400

    عنوان: مجھے اکثر ایک طرح کا سپنا آتا ہے کہ میں بڑی مشکل سے اذان دے رہا ہوں...

    سوال: مجھے اکثر ایک طرح کا سپنا آتا ہے کہ میں بڑی مشکل سے اذان دے رہا ہوں، کبھی دیکھتا ہوں کہ مائک اوپر ہے جہاں میرا چہرہ نہیں پہنچ رہا پر میں پنجو کے بل ، گردن کو اونچا کر کے آذان دے رہا ہوں۔ کبھی دیکھتا ہو ں کہ میں پوری جان لگا کر بول رہا ہوں پر آواز نہیں نکال رہی ہے ، کبھی دیکھتا ہو ں کہ اذان میں کوئی الفاظ بولنا بھول گیا یا آگے پیچھے کر دیا اور لوگ بات کر رہے ہیں کہ میں نے اذان غلط دی ہے ۔ یہ سپنے مجھے فجر کی اذان سے پہلے یہ جب میں فجر کی اذان دے کر سُو جاتا ہو توں مہینے دو مہینے سے آتے رہتے ہیں۔ میرا عمل یہ ہے کہ 3،4 سال سے میں ہمارے پڑوس کی مسجد میں بڑے شوق سے اذان دے رہا ہوں۔ بس غلطی یہ ہے کہ اکثر اذان بے وضو دیتا ہوں۔

    جواب نمبر: 162400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1079-831/sn=11/1439

    آپ پریشان نہ ہوں، اذان دینے کے سلسلے میں آپ جو تگ و دو کرتے ہیں، خواب میں اسی کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے، آپ اخلاص وللہیت کے ساتھ اذان دینے کا معمول جاری رکھیں، نیز کوشش کریں کہ باوضو اذان دیں، ان شاء اللہ دنیا وآخرت میں سرخروئی حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند