متفرقات - دیگر

India

سوال # 162341

اگر کوئی عالم وہ کام کرے جو عوام کو منع کرتے ہوں اور خود وہ کام کریں جیسے مسجد میں مشورہ کے دوران وہاٹس ایپ استعمال کرنا، تو کیا ان کے خلاف انگلی اٹھا سکتے ہیں؟

Published on: Jun 14, 2018

جواب # 162341

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1069-923/D=9/1439



عوام کو منع کرتے ہیں اس کے باوجود خود وہ کام کرتے ہوں تو ہو سکتا ہے کہ کوئی عذر ہو یا شرعاً اس کی گنجائش ہو، لہٰذا نہ انگلی اٹھائیں نہ ٹوکیں بلکہ کسی وقت تنہائی میں ان سے مسئلہ سمجھ لیں کہ آپ نے فلاں بات سے عوام کو منع کیا تھا لیکن اب ہم نے اس موقعہ پر دیکھا کہ وہی کام آپ کر رہے ہیں تو اس میں مصلحت کیا ہے؟ ہمارے ذہنوں میں وساوس آتے ہیں لہٰذا ہماری تشفی فرمادیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات