متفرقات - دیگر

Pakistan

سوال # 162312

میں نے خواب میں دیکھا جیسے میں ریاض الجنة میں ہوں اور وہاں ایک ہی لائن میں تین یا چار قبریں ہیں۔ ریاض الجنة میں ویسے نہیں ہے جیسے کہ اصل میں ہے الگ طرح کی عمارت ہے۔ اس کی ایک قبر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر ہے اور ان کے کفن میں سے ان کے قدم مبارک نظر آ رہے ہیں۔ وہاں سے مجھے سبز قالین کا ٹکڑا ملتا ہے میں اسے اٹھا لیتی ہوں پر باہر آکر میں پریشان ہوتی ہوں۔ میں نے اجازت کے بغیر اٹھا لیا صبح اٹھنے کے بعد بھی دل بے چین ہی تھا ۔
براہ کرم، اس کی تعبیر بتادیں۔ جزاک اللہ

Published on: Jun 14, 2018

جواب # 162312

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1043-933/D=9/1439



فرائض و واجبات کے اہتمام کے ساتھ درود شریف کی کثرت رکھیں، ان شاء اللہ روحانی فیوض حاصل ہوں گے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات