• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162245

    عنوان: مختلف خوابوں كی تعبیر

    سوال: سوال: "خواب کی تعبیر" میرے ان خوابوں کی تعبیر بتائیں۔ میری آدھی فیملی قادیانی ہے ۔ میرے دادا ابو 2 بھائی تھے 1 بھائی دیوبندی اور دوسرا قادیانی۔ تو ہم سب دیوبندی ہیں جبکہ دوسرے دادا کی پوری فیملی قادیانی ہے ۔ یہ خواب کچھ عرصہ پہلے بھی میں نے دیکھا تھا اب یہ خواب دوسری مرتبہ دیکھا ہے ۔ اور آج رات 3 بجے کے قریب دیکھا۔ 1۔ میں قادیانی ہو چکی ہوں۔ 2۔ مجھے حیض ہوا ہے اور میں بارش میں اپنی کزن کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جا رہی ہوں راستہ بالکل انجان ہے ۔ 3۔ فیملی میں کسی کی شادی ہے اور میں چھٹے چچا سے جائیداد کے کاغذات پر دستخط کروانے جاتی ہوں میں نے مہرون رنگ کے کپڑے پہنے ہیں چچا بھی تعریف کر رہے ہیں اور ہم کسی بات پر بہت ہنس رہے ہیں۔ 4۔ میں گھر سے باہر نکلتی ہوں اور ایک بچی مجھ سے آ کر پوچھتی ہے آپ کون ہیں۔ کہاں جا رہی ہیں اور کیا کرتی ہیں۔ وہ بچی 3 دن سے میرے پیچھے لگی ہے ۔ میں اسے پکڑ لیتی ہوں اور پوچھتی ہوں کہ ہو کون تم اور میرا پیچھا کیوں کر رہی ہو۔ تب گلی کے کچھ بچے اور ایک موٹر سائیکل والا بندہ کہتے ہیں یہ لڑکی ساتھ والے گاوں کی ہے یہاں کی نہیں ہے ۔ میں اس بچی کے منہ پر 2 تھپڑ لگاتی ہوں پھر بعد میں پیار بھی کرتی ہوں۔ 5۔ میں اور میری امی جان قادیانیوں کے اجلاس میں بیٹھے ہیں۔ امی نے کالا برقعہ پہنا ہے اور میں سب سے امی کا تعارف کرواتی ہوں کہ یہ میری ماں ہیں۔ 6۔ جمعہ کا دن تھا اسی شام ہم بازار سے جا رہے ہیں نماز کا ٹائم ہے اور بہت سی دکانیں بند ہیں۔ لیکن ایک دکان کھلی ہے وہاں ایک مولوی کی میت کفن ہوئی پڑی ہے اور وہاں میت کو لے جانے کیلئے گاڑی کھڑی ہے وہاں تلاوت ہو رہی ہوتی۔ اتنے میں شور شرابہ ہوتا اور پھر کچھ لوگ کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے اس میت کو لے جا رہے ہیں لیکن عجیب سی وحشت ہے اس ماحول کی۔

    جواب نمبر: 162245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1150-1050/M=10/1439

    دین وایمان میں فساد ونقص کی طرف اشارہ ہے، ضرورت ہے کہ صحیح عقیدے پر قائم رہیں، سنت وشریعت کو لازم پکڑلیں، بدعات ومنکرات سے بچیں، رزق حلال کھائیں اور کامل طریقے پر اسلامی تعلیمات پر چلیں، اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان باتوں کی توفیق عطا فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند