• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162209

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ ایک اسٹیل کا شٹر (پردہ) کے درمیان ایک چھوٹی سی جگہ خالی ہے

    سوال: حضرت، میرے ایک دوست نے چند سال پہلے ایک خواب دیکھا تھا جس کی تعبیر وہ جاننا چاہتا ہے۔ اس نے میں خواب میں دیکھا کہ ایک اسٹیل کا شٹر (پردہ) کے درمیان ایک چھوٹی سی جگہ خالی ہے۔ سب لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ ان کا سلنڈر یہ خالی جگہ سے پار ہو جائے، لیکن کسی کا پار نہیں ہو پا رہا ہے، صرف اس کا سلنڈر پار ہوا۔ جب اس کا سلنڈر پار ہوا تو اسے خوشخبری سنائی گئی کہ وہ اہل بیت سے ہے۔ بعد میں اسے ایک کرسی پر بیٹھا دیا جاتا ہے اور ایک ہاتھ کے کلائی کے پاس کا چہرہ نکال کر اس میں محمد لکھ دیا جاتا ہے۔ ہیرے کی شکل میں لکھا جاتا ہے عربی زبان میں۔ بعد میں وہ ایک جگہ جاتا ہے جہاں پر بہت سارے ستون ہیں، اور وہاں پر اہل بیت کے لوگ بدعت میں مبتلا ہیں۔ اس کے منع کرنے کے باوجود کوئی یہ حرکت چھوڑ نہیں رہا ہے۔ پھر وہ اپنے ہاتھ سے یہ سارے ستون کو توڑ دیتا ہے۔

    جواب نمبر: 162209

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1189-1095/M=10/1439

    خواب اچھا ہے، اشارہ ہے کہ اس شخص کو عزت حاصل ہوگی اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی توفیق ملے گی۔ اپنے دوست سے کہہ دیں کہ وہ فرائض و واجبات کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کرے اور اتباع سنت و شریعت کو لازم پکڑلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند