• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162123

    عنوان: نماز فجر کے بعد ہم ایک حلقہ میں بیٹھے تھے....

    سوال: امید ہے کہ میرے دو خوابوں کی تعبیر بتائیں گے ۔ ایک خواب: جمعہ 30/03/18: نماز فجر کے بعد ہم ایک حلقہ میں بیٹھے تھے ، محترم مفتی عنایت اللہ صاحب موجود تھے ۔ میں جذباتی طور پر قران شریف پڑھتا تہا، جب میں پہنچا سورہ الدہر کی آخری آیت میں جب کہ خواب میں مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ آخری آیت ہے ،تو میری آنکھوں میں بے تحاشہ آنسو ں آگئے ، اور میں آنکھوں کو ڈھانپے ہوئے رو رہاتھا،اور پھر میری آنکھ کھل گئی۔ نوٹ مجھے آیتیں یاد نہیں تھی، لیکن میں جانتا ہوں کہ پڑھ رہا تھا، مجھے صرف یہ یاد ہے کہ جب میں آخری آیت پر پہنچا تو میری آنکھوں میں آنسوں آگئے ۔ اور پھر خواب ختم ہوگیا۔ 10/04/18 کو عمرہ کے لیے الحمدللہ روانہ ہوا اور 26/04/18 واپس ہوا۔ دوسرا خواب: ۱۵ شعبان کی فجر کے بعد میں سو گیا تھا اور نیند سے 8؛15 پر بیدار ہوا، میں نے خواب دیکھا کہ میں مسجد حرم تھا، اور لوگوں کو مطاف میں جانے سے روکا جارہا تھا ریتیلا طوفان کی وجہ سے ،جب میں نے بھی جانے کی کوشش تو تب مجھے پتلا چلا کہ ریتلا طوفاب ہے ،جو گیند کی شکل اختیار گرگیا، میں احرام میں تھا۔ پھر بیت اللہ پر میری نظر پڑی ، ملتزم خالی تھا تو میں جلدی سے گیا۔ حجر اسود بھی خالی تھا تو میں نے جلدی سے بوسہ دیا اس یقین کے ساتھ میں حجر اسود کو بوسہ دیا ۔ پھر میں ملتزم سے لپٹ گیا اور دل سے دعا کی زیادہ ایک چیز کے بارے میں (جو پہلے خط میں لکھا ہے حضرت موسی علیہ اسلام اور میری شادی کے بارے میں)۔ کچھ اور دعا سوچنا مشکل تھا۔ پتا نہیں کیوں ، لیکن کسی وجہ سے نکلا اور دوسرے وقت لپٹ گیا۔ عصر کی اذان سنی تو جُدا ہوا۔ دوسری مرتبہ حجر اسود کو بوسہ دیا۔ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ لوگ بیت اللہ کے اندر جا رہے تھے ، ، ہو سکتا ہے کہ میں اس وقت ملتزم سے جدا ھوا۔ میں نے اوپر دیکھا توایک آدمی ایک آدمی ایک بچہ کے ساتھ گِرا، اور وہ بے ہوش ہوگیا، میں نے کہا کہ اُس کو صحیح پوزیشن میں رکھ دو، کسی نے پونچا یا سوچا کے وہ کیا؟ تو میں نے سونے کا سنت طریقہ دکھایا؟ میں بیت اللہ کے اندر نماز پڑھنا چاہتاتھا ، لیکن ’رامپ‘ پر جانے کا راستہ نہیں مل رہاتھا ، کیوں کہ لوگ اس کا استعمال کررہے تھے ۔ خواب ختم۔ نوٹ: میں کسی کو کہنا نہیں چھتا تھا لیکن ہو سکتا ہے کہ اس کی تعبیر اہم ہو ۔ میرے اوپر بہت مشکل وقت گزرا اور ظلم بھی ہوا ہے ۔ مجھے سچے خواب ہوتے ہیں، اور قران کا حفظ بھی کیا ہے ۔براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 162123

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1314-1157/L=10/1439

    دونوں خواب مبارک ہیں، اعمالِ صالحہ پر مداومت کی برکت سے اللہ نے چاہا تو خوشنودی رب کا حصول اور حرمین شریفین کے برکات نصیب ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند