• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162115

    عنوان: ماں کا لڑکی اور اس کے معشوق پر کوئی ایسا عمل کرانا، جس سے دونوں ایک دوسرے سے دور ہوجائیں، کیسا ہے؟

    سوال: کیا فر ماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں زینب اور زید ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شریعت کے مطابق نکاح کرنا چاہتے ہیں، لیکن زینب کی ماں کو یہ رشتہ منظور نہیں اور ماں چاہتی ہیں کہ اس رشتہ کو دعاء اور تعویزکے ذریعہ ختم کر دیں اور اس دعاء اور تعویز کا استعمال وہ زینب یا زید پر کرنا چاہتی ہیں، تو کیا اس عمل کو زینب یا زید پر کرنا جائز ہے ؟ قرآن اور سنت کی روشنی میں جواب مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 162115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1034-896/N=10/1439

    زینب کی ماں کو یہ رشتہ کیوں منظور نہیں؟ کیا زید اور زینب دونوں عشق ومحبت کی بنا پر ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور دونوں کی برادری الگ الگ ہے یا دونوں میں بہت زیادہ فرق ہے، جس کی وجہ سے زینب کی ماں یہ رشتہ پسند نہیں کرتی۔ اگر ایسا ہو تو زینب کو چاہیے کہ ماں باپ کی رائے کا لحاظ رکھے، اسی میں اس کے لیے بھلائی اور عافیت ہے، لڑکی کے لیے ماں باپ کی مرضی سے ہٹ کر عشق ومحبت کی بنا پر از خود کوئی رشتہ منتخب کرنا، یہ اسے زیب نہیں دیتا۔ اور اگر زینب کی ماں کے رشتہ پسند نہ کرنے کی کوئی اور وجہ ہو تو اسے لکھ کر دوبارہ سوال کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند