• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162072

    عنوان: خواب کی تعبیر اور دعاؤں کی درخواست

    سوال: میں اللہ کے فضل و کرم سے سن 2015 میں حج کی سعادت حاصل کرچکا ہوں ۔ آپ نے قبل اور بعد از حج بھیجے گئے میرے دو سوالوں 60818 اور 61986 کے جواب میں جو خوابوں کی تعبیر بتائی تھی وہ من و عن پوری ہوئی۔ حج کی سعادت اور حج سے واپسی کے بعد ایک ماہ کے اندر ملازمت میں اللہ کے فضل سے ترقی نصیب ہوگئی، میری حرمین شریفین دوبارہ حاضری کی دلی تمنا ہے مگر اس وقت دو رکاوٹیں ہیں ایک یہ کہ سعودی حکومت نے چالیس سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے عمرے پر جانے پر پابندی لگائی ہو ئی ہے ۔ انشااللہ میں اگلے سال مارچ میں چالیس سال کا ہو جاوگا ۔ دوسرا یہ کہ آج کل دفتر میں ملازمت کے حوالے سے بھی کچھ پریشانی کا سامنا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کم کرنے کی بات چل رہی ہے جس کی وجہ سے مجھ سمیت لوگ پریشان ہیں آجکل کے دور میں دوسری نوکری ڈھونڈنا بھی اتنا آسان نہیں ۔ آپ سے انتہائی دیرینہ درخواست ہے کہ مجھ گنہگار کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ اللہ میری حفاظت فرمائے اور مجھے میری جان مال صحت عزت غرض کہ کسی بھی لحاظ سے اللہ اپنی زات کے سوا کسی بھی غیر اللہ کا محتاج نہ کرے ۔ میرے والدین کی وفات ہو چکی ہے اور میرا بھائی بہن کوء نہیں ہے ۔ صرف اللہ کی ذات کا سہارا ہے ۔ آجکل اپنی خالہ کے ساتھ رہتا ہوں ۔ پچھلے دنوں خواب دیکھا کہ مکہ شہر میں داخل ہورہا ہوں اور عصر کا وقت ہے ۔ میں ایک مسجد میں وضو کرکے نماز ادا کرتا ہوں اور پھر وہاں سے حرم شریف کی جانب پیدل نکل جاتا ہوں فاصلہ طویل لگنے کی وجہ سے تیز قدموں سے چل رہا ہوتا ہوں تاکہ مجھے حرم میں مغرب کی نماز باجماعت مل جائے تھوڑی دیر میں دور سے حرم شریف نظر آنے لگتاہے اور دیکھتا ہوں کہ آسمان بہت خوبصورت ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ بادل بھی طواف کررہے ہیں۔ میں جب حرم میں داخل ہوتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ حرم کا صہن بہت وسیع اور کشادہ ہے البتہ یہ یاد نہیں کہ مجھے مغرب کی نماز جماعت سے ملی یا نہیں البتہ نماز پڑھ لیتا ہوں اور دیکھتا ہوں شاید مقام ابراہیم کے پاس ایک عمدہ نسل کا بیل کھڑا ہے جیسا ہمارے یہاں کراچی میں قربانی کی غرض سے خریدا جاتا ہے اور اس کے دام بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ پھر دیکھتا ہوں کہ عشاء کی اذان ہورہی ہے اور صفوں کی تیاری ہورہی ہے اور مجھے بلکل اگلی صف میں امام کعبہ کے پیچھے نماز کی جگہ ملتی ہے۔

    جواب نمبر: 162072

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1132-1060/M=10/1439

    دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہرطرح کی پریشانیوں اور شرور وفتن سے امن وامان عطا کرے (آمین) مذکورہ خواب بھی عمدہ اور مبارک ہے ، حرم شریف کی زیارت وعمرہ کی سعادت ان شاء اللہ مزید حاصل ہوگی، اور نعمت ومال بھی حاصل ہوگا، خواب میں اسی جانب اشارہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند