• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161866

    عنوان: واٹس اپ پر پیغام کھولنے پر ڈبل سائن آپشن كو بند كرنا؟

    سوال: واٹس اپ پر پیغام کھولنے پر ڈبل سائن نیلاہو جاتاہے ، بعض لوگ اسے بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے پیغام کھولنے کے باوجود نیلا نہیں ہوتا، پیغام بھیجنے والا اس انتظار میں ہوتاہے کہ شاید ابھی کھولا نہیں گیا،کیا اس آپشن کو بند کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 161866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1275-1114/L=10/1439

    بہتر یہی ہے کہ اس آپشن کو بند نہ کیا جائے تاکہ پیغام بھیجنے والا شخص دھوکہ میں نہ پڑے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند