• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161608

    عنوان: کیا جمعرات اور پیر کے دین بال کٹوانا اور نہانا صحیح ہے؟

    سوال: کیا جمعرات اور پیر کے دن اپنے بالوں کو کٹوانا اور نہانا صحیح نہیں ہے؟ میرے نانہال کے لوگ اکثر ایسا کہتے ہیں کہ جمعرات کو بال نہیں کٹوانا چاہئے اور نہ نہانا چاہئے اور نہ ہی کسی چرند پرند کا شکار کرنا چاہئے۔ مہربانی کرکے جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 161608

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 940-827/D=9/1439

    شریعت میں جمعرات کے دن بال کٹوانے یا نہانے یا چرند و پرند کا شکار کرنے کی کوئی ممانعت وارد نہیں ہے؛ لہٰذا آپ کے نانہال والوں کا ایسا سمجھنا غلط اور بے اصل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند