• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161538

    عنوان: بٹ کوائن حلال ہے یا حرام؟

    سوال: بٹ کوائن یا (کریپٹو کرنسی)، اس میں انویسٹ کرنا کیسا ہے؟ یہ حلال ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 161538

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1190-1055/L=9/1439

    بٹ کوئن کی حقیقت واضح نہیں ہے؛ اس لیے اس طرح کی کمپنیوں میں رقم انویسٹ کرنے سے احتراز ضروری ہے۔

    -----------------------------

    بٹ کوئن کے سلسلہ میں دارالافتاء کی ویب سائٹ پر کچھ تفصیلی فتاوی بھی ہیں، آپ انھیں بھی ملاحظہ فرمالیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند