متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 161434
جواب نمبر: 16143401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1012-924/M=8/1439
اپنی مرحومہ ماں کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کا اہتمام کیا کریں۔ خواب میں اسی جانب اشارہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے ایک دن خواب دیکھا تھا کہ ایک سانپ
کو مار رہا ہوں جب میں اس کو ڈنڈا مارتا ہوں تو وہ ایک چھوٹی سی بلی کی شکل اختیار
کرلیتا ہے اور ایسے پڑ جاتا ہے جیسے وہ ختم ہوگیاہے۔ میں مارنا چھوڑدیتا ہوں تو وہ
گھور کر دیکھتاہے۔ اور آہستہ سے ایک نلی میں سرک جاتا ہے۔ میں پھر گھر سے باہر
نکلتا ہوں کہ اس کو باہر جاکر ماروں گا جب یہ نلی سے باہر نکلے گا، لیکن وہ باہر کی
طرف نکلتا ہے اسی بیچ میں میری آنکھ کھل جاتی ہے میں اس کو مار نہیں پایا۔ طبیعت
بہت فکر مند ہے۔ از راہ کرم اس خواب کی تعبیر بتائیں اوراگر کوئی تکلیف دہ بات ہو
تو اس کا حل بھی بتائیں۔
شادی اور منگنی کی بات خواب میں دیکھنا؟
1421 مناظرزید نے اپنی زمین فروخت
کر نے کے لیے بکر سے سودا طے کیا۔ بکر نے بطور ایڈوانس کچھ رقمزید کو دے دی کہ
فلاں تاریخ کو رجسٹری کرالینا لیکن عمر نے زید کو کچھ زیادہ رقم دے کر چپکے سے اس
زمین کو اپنے نام لے لیا۔ عمر اس زمین پر اپنا مکان بنوائے ہوئے ہے۔رمضان کے مہینے
میں عمر اپنے مکان پر نماز عشاء و تراویح کا اہتمام کرتاہے۔کیا عمر کے وہاں نماز
پڑھنا درست ہے؟ (۲)ہم
لوگ مردوں کے حق میں قرآن پڑھ کر اس کا ثواب پہنچاتے ہیں مگر اہل حدیث کے لوگوں کا
کہنا ہے کہ شریعت میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ (۳)ہمارے والد محترم کا
گیارہویں شعبان دن سوموار صبح چھ بج کر بتیس منٹ پر انتقال ہوا، نماز جنازہ بعد
نماز عصر ہوئی وہ لیور کینسر کے مریض تھے۔ وہ چار پانچ روز پہلے سے کچھ باتیں کہہ
کر چپ ہوجایا کرتے تھے:(الف) ہم کو نہیں معلوم تھا کہ آپ آج ہی آنے والی تھیں۔
(ب)مکہ مدینہ گیا تھا۔ (ج)انتقال کے ایک روز قبل پانچ دن میرے ہوگیا تم سب ابھی تک
مجھے رکھے ہو۔ (د)کل مغرب کی نماز جامع مسجد پر پڑھنی ہے۔ (ہ)انتقال کے تھوڑا سا
پہلے جھاڑو لگاؤ وہ لوگ آنے والے ہیں۔ (و)روح نکالتے وقت ماشاء اللہ پہلا کلمہ
پڑھے اور اپنے دونوں ہاتھوں کو نماز کی نیت کی طرح اپنے سینے پر باندھ رکھے تھے۔
ابو کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
مہینوں قبل میں نے ایک خواب دیکھا تھا کہ میں یہ کہتے ہوئیے دوڑرہا تھا کہ اللہ کی مدد آرہی ہے۔براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔
1060 مناظر