• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161073

    عنوان: گھریلو پریشانی کا حل

    سوال: بیوی کو اپنے سسرال میں اگر کوئی پریشانی ہے تو سب سے پہلے وہ اس پریشانی کا ذکر کس سے کر سکتی ہے ؟ اگر وہ پریشانی وہ اپنے خاوند سے ذکر کرتی ہے اور خاوند اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے گھر میں اس پریشانی کا ذکر کرتا ہے تو کیا بیوی کا اپنے خاوند کو پریشانی کا ذکر کرنا شوہر کہ کان بھرنے میں شمار ہوگا؟

    جواب نمبر: 161073

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1013-915/H=9/1439

    شوہر اور ساس سسر کے ادب واحترام کا پورا لحاظ رکھ کر حکمت کے ساتھ مناسب موقعہ سے اپنی واقعی پریشانی کا دیانت داری کے ساتھ شوہر سے اظہار کردے تاکہ وہ اس پریشانی کا ازالہ کردے اُس میں کچھ حرج نہیں، البتہ قابل تحمل چھوٹی چھوٹی گھریلو باتوں سے متأثر ہوکر خاوند سے شکایتیں کرنے کی عادت بنالینا معاشرت کی تباہی کا موجب ہے، بہشتی زیور میں بہ سلسلہٴ حسن معاشرت بیوی کو جو ہدایات لکھی ہیں ان کو بار بار پڑھتے رہنا بلکہ بغور مطالعہ کرتے رہنا چاہیے اس سے ان شاء اللہ گھریلو پریشانیوں کے حل کرنے کرانے میں بے حد فائدہ ہوگا بلکہ پوری کتاب ہی سب کے لیے حرزِ جان بنانے کے لائق ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند