• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161011

    عنوان: خواب دیکھا کہ خواب ”ہمارے پشتینی شہر پشتینی گھر (جو خالی رہتا ہے) کہ دروازے میں سے صبح کے وقت ایک شخص نکلا جو سادہ سا کپڑا پہنا ہوا تھا، اور بہت شریف دکھ رہا تھا....

    سوال: مجھے لگا کہ یہ خواب ایسے ہی ہوگا لیکن پھر لگا کہ شاید بتانا ضروی ہے۔ میں قادری سلسلہ سے بیعت ہوں، اور میں سورہٴ توبہ کی آخری دو آیت جو شیخ صاحب دامت برکاتہم نے بتائی تھی، رات کو کچھ عدد اور طریقہ کے ساتھ پڑھ کے باوضو سوگیا اور خواب دیکھا کہ خواب ”ہمارے پشتینی شہر پشتینی گھر (جو خالی رہتا ہے) کہ دروازے میں سے صبح کے وقت ایک شخص نکلا جو سادہ سا کپڑا پہنا ہوا تھا، اور بہت شریف دکھ رہا تھا، مونچھ اور ڈاڑھی کے ساتھ تھا، اور نرم اور سمجھانے والی آواز میں کہنے لگا کہ ہم یہودی ہیں، اور ہمیں کسی نے پہچانا نہیں ہے، اور ہم ’کونیا‘ شہر پر قبضہ کرنے والے ہیں، اور قبضہ کر کے رہیں گے۔ اور کچھ ایسی ہی باتیں کئے جا رہا تھا۔ پھر اچانک لوگوں کی آوازیں آنے لگیں کہ ارے یہ توایک بزرگ کا گھر ہے، اور یہاں تو اللہ والے صوفی رہتے تھے۔ لیکن انہیں تو ہم نے پہچانا ہی نہیں۔ ایسی لوگوں کے بھیڑ کی غصے سے بھری ہوئی آوازیں آنے لگیں۔ اور وہ شخص گھبرایا کہ واپس ہمارے گھر میں گھس گیا۔ اور میں خواب میں دل ہی دل میں سوچنے لگا کہ میرے دادا بھی بزرگ صوفی تھے۔ (جو کہ شیخ زکریا کاندھلی رحمہ اللہ کے سلسلے سے تھے۔ بڑے تقویٰ والے اور ساری زندگی خانقاہ اور تبلیغ میں گذاریں، اور ظہر کی سنت پڑھتے پڑھتے انتقال کر گئے)۔ کہیں یہ لوگوں کی بھیڑ اُن کے بارے میں تو نہیں کہہ رہی؟ لیکن پھر میرے دادا کی زندگی اور انتقال کو سوچ کر اطمینان ہوا کہ نہیں یہ ان کے بارے میں کبھی نہیں ہو سکتا۔ اور کونیا شہر ، صوفی ، یہودی کے بارے میں سوچتا رہا، لگا کوئی ہوگا جو صوفی کے بھیس میں یہودی ہوگا جو کونیا شہر کو قبضہ کرنے کی مہم میں ہوگا۔ اور سوچتے سوچتے صبح آنکھ کھل گئی۔ یہاں خواب پورا ہوتا ہے۔ میں نے صبح تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ’کونیا‘ ترکی کا ایک شہر ہے۔ اور وہ جلال الدین رومی رحمہ اللہ کا شہر ہے۔ اور وہ صوفیوں کا شہر کہلاتا ہے۔ پھر کچھ احادیث بھی دیکھی کہ امام مہدی علیہ السلام ترکی کو فتح کریں گے وغیرہ وغیرہ۔ (مطلب ترکی پر پہلے یہودیوں کا قبضہ یا دشمنانِ اسلام کا قبضہ ہوگا)۔ مہربانی کرکے خواب کی تعبیر بتائیں، اور کچھ ایسی کتاب کے بارے میں بتائیں جو امام مہدی علیہ السلام کے آخری زمانے پر گہری ریسرچ پر ہو۔ شکریہ

    جواب نمبر: 161011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1007-886/L=8/1439

    علاماتِ قیامت تیزی سے رونما ہونے لگے ہیں ،خواب میں اسی طرف اشارہ ہے ،امام مہدی کی شخصیت کے تعارف کے لے آپ ”نزول عیسی اور ظہور مہدی“ کتاب کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند