• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160950

    عنوان: اكابر كی سوانح پر مشتمل كتابوں كی رہنمائی

    سوال: میں ان اکابرین کی مستند سوانح کی فہرست چاہتا ہوں؛ ۱) حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی ۲) حضرت قاسم نانوتوی ۳) حضرت رشید احمد گنگوھی ۴) حضرت سید احمد شہید ۵) حضرت خلیل احمد سہارنپوری ۶) حضرت انور شاہ کشمیری ۷) حضرت شیخ الہند ۸) حضرت حسین احمد مدنی ۹) حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب ۰۱) حضرت مفتی شفیع صاحب ۱۱) حضرت شاہ ابرار الحق ہردوئی ۲۱) حضرت مولانا ظہیرالحسن صاحب ۳۱) حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ۴۱) حضرت عبدالقادر رائے پوری اور کی تفصیلی تاریخ اور مشایخ چشتیہ اور مشایخ نقشبندیہ کے حالات پر مشتمل کتابیں اور اولیاء اللہ کے اور اکابرین دیوبند کے حالات پر مشتمل کتابیں اور عربی کی ایسی کتب جو تاریخ اور تصوف کے متعلق ہو۔ براہ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں۔ اور ہمارے لیے دعا بھی فرمایئں کہ اللہ اپنے اکابرین کے نقشے قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں اور پوری دنیا میں دین کی خدمات ہم سے لے جزاک اللہ

    جواب نمبر: 160950

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:928-975/M=9/1439

    مذکورہ اکابر کے حالات وسوانح جاننے کے لیے مندرجہ ذیل کتب کا مطالعہ کریں:

    حضرت حاجی امداد(موٴلفہ حافظ محمد اقبال رنگونی) حضرت مولانا قاسم نانوتوی: حیات اور کارنامے (از مولانا اسیر ادروی صاحب) تذکرة الرشید، سیرت سید احمد شہید (از مولانا ابوالحسن الندوی) تذکرة الخلیل (مولانا عاشق الٰہی میرٹھی) انوار السوانح، حضرت شیخ الہند؛ حیات و کارنامے (مولانا اسیر ادوری صاحب)، نقش حیات کامل وشیخ الاسلام نمبر، تذکرہٴ اکابر، تذکرة الاولیاء ، میرے والد میرے شیخ (سوانح حضرت مفتی شفیع صاحب) نگارشات اکابر، سوانح حضرت رائے پوری(مولانا ابوالحسن) تاریخ مشایخ چشت، تاریخ اسلام، البدایہ والنہایہ وغیرہا۔

    مشائخ نقشبند، مرتبہ مولانا محبوب احمد قمرالزماں الٰہ آبادی۔(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند