• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160879

    عنوان: گھر میں پھول پودے لگانا كیسا ہے؟

    سوال: میں بہت سارے پھولوں کی پودیں لگاتا ہوں گھر میں، اس میں اچھی خاصی رقم خرچ ہوتی ہے، تو یہ فضول خرچی ہے؟ کیا مجھے پھولوں کی پودیں نہیں لگانا چاہئے؟

    جواب نمبر: 160879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:979-787/sd=8/1439

    اپنی حیثیت میں رہتے ہوئے گھر میں پھول پودے لگانا تاکہ طبیعت میں نشاط اور فرحت پیدا ہو اور ہوا صاف ستھری حاصل ہو؛مباح اور جائز ہے ؛ لیکن اس میں مبالغہ سے کام لینا اچھا نہیں ہے ، ہر چیز میں اعتدال ملحوظ رکھنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند