• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160844

    عنوان: جب اسلام تلوار کی نوک سے نہیں پھیلا ہے تو پہلے زمانے میں زیادہ جنگیں کیوں ہوا کرتیں تھیں؟

    سوال: جب اسلام تلوار کی نوک سے نہیں پھیلا ہے تو پہلے زمانے میں زیادہ جنگیں کیوں ہوا کرتیں تھیں؟

    جواب نمبر: 160844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:893-824/M=8/1439

    پچھلے زمانے میں جنگوں کا زیادہ ہونا اس بات کی دلیل نہیں کہ اسلام تلوار کی نوک سے پھیلا ہے، جنگیں مختلف اسباب ووجوہ سے پیش آئی ہیں، بیشتر جنگوں کے پیچھے یہ محرکات رہیں کہ جب مسلمانوں پر ظلم وستم کی انتہاء ہوگئی، دین وایمان کا وجود خطرے میں پڑگیا اور مسلمانوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کے لیے اسلام مخالف طاقتیں اور باطل قوتیں برسرپیکار ہوگئیں تو اسلام کی سربلندی، ظلم وشرکے خاتمہ، جان ومال، عزت آبرو کی حفاظت اور ایمان واسلام کے تحفظ کی خاطر جنگ وقتال کی نوبت آئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند