• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160645

    عنوان: حفاظت كے لیے عمل

    سوال: مجھے اپنے کھیت کی زمین بیچنا ہے، لیکن دونوں چچا اس کو ہڑپنے کی کوشش میں ہیں۔ کوئی جاندار عمل ایسا بتادیجئے کہ جس سے اللہ غیب سے راستہ کھول کر عافیت کے ساتھ کامیابی عطا کرے۔ چچا جادو بھی کرتے ہیں۔ اور کھیت میں کنواں ہے اسے چچا نے ہڑپ لیا ہے آدھا، ا س کے تعلق سے مقدمہ شروع ہے۔

    جواب نمبر: 160645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:949-786/sd=8/1439

    اگر زمین کے آپ مالک ہیں ،تو چچا کے لیے ایسا کرنا ناجائز ہے ، حدیث میں کسی کی زمین غصب کرنے کے بارے سخت وعید آئی ہے ، آپ حفاظت کے لیے آیة الکرسی پڑھ کر ہاتھ میں دم کر کے پوری زمین کو گھیر دیا کریں، ان شاء اللہ حفاظت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند