• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160638

    عنوان: تعلیم كی غرض سے مساجد میں لائبریری قائم كرنا ؟

    سوال: لوگوں کی تعلیم و تربیت اور دین کا شعور پیدا کرنے کی غرض سے مساجد میں لائبریری کا قیام کیسا ہے ؟جبکہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں لائبریری موجود ہیں ۔

    جواب نمبر: 160638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:957-734/sn=9/1439

    جو زمین مسجد کے لیے وقف ہو اس کا استعمال مسجد اور ضروریات مسجد ہی میں کیا جانا ضروری ہے؛ لہٰذا جو مساجد اس طرح کی زمینوں میں تعمیر شدہ ہیں، ان میں مستقل لائبریری کا قیام درست نہیں ہے؛ باقی اگر مسجد کے کسی گوشے میں الماری وغیرہ پر کچھ ضروری دینی کتابیں رکھ دی جائیں؛ تاکہ مصلیان ان سے استفادہ کرلیں، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔ لما صرّحوا أن مراعاة غرض الواقفین واجبة (شامی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند