• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160420

    عنوان: دوسری بیوی کے وہ بچے جو اس کے پہلے شوہر سے ہیں اور میرے وہ بچے جو میری پہلی بیوی سے ہیں كیا ان كا آپس میں پردہ ہے؟

    سوال: حضرت، میری دوسری بیوی کے بچے میرے اپنے بچوں کے محرم ہوں گے؟ میری دوسری بیوی کے بچے میرے بھائی، بہن، ماں ، والد صاحب، میری پھوپھی، میری خالہ، میرے ماموں، میرے پھوپھا، میرے خالو کے محرم ہوں گے؟ میری دوسری بیوی کے بچے میری پہلی بیوی کی بہن (میرے اپنے بچوں کی خالہ) یا اس کی ماں (میرے اپنے بچوں کی نانی) یا اس کے والد (بیوی کے والد) کے محرم ہوں گے؟ (دوسری بیوی کے بچوں سے مراد ہے اس کے پہلے شوہر سے جو اس کے تھے، میرے سے نہیں)۔

    جواب نمبر: 160420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:802-749/M=8/1439

    صورت مسئولہ میں دوسری بیوی کے وہ بچے جو اس کے پہلے شوہر سے ہیں اور آپ سے نہیں ہیں وہ آپ کے ان بچوں کے لیے جو آپ کی پہلی بیوی سے ہیں اور سوال میں مذکور آپ کے جملہ اقارب کے لیے نامحرم ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند