• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160416

    عنوان: کیا یہ کسی صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے؟

    سوال: لیکن جناب علی ! خدمت میں عرض ہے کہ تمام علماء سے سنا ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے کیا یہ کسی صحیح حدیث سے ثابت ہے ؟ مہربانی کر کے رہنماء کریں حدیث شریف کی روشنی میں۔

    جواب نمبر: 160416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:781-667/N=7/1439

    جی ہاں! اس طرح کا مضمون بعض صحیح روایات میں آیا ہے۔ اور اس کامطلب یہ ہے:ماوٴں کی خدمت کی جائے، ان کا ادب واحترام کیا جائے اور ان کے ساتھ عاجزی وانکساری کے ساتھ پیش آیا جائے، وغیرہ وغیرہ۔

    عن معاویة بن جاھمة أن جاھمةجاء إلی النبي صلی اللہ علیہ وسلم فقال: یا رسول اللہ! أردت أن أغزو وقد جئت أستشیرک، فقال: ھل لک من أم؟ قال: نعم، قال: فالزمھا فإن الجنة عند رجلھا، رواہ أحمد والنسائي والبیھقي في شعب الإیمان (مشکاة المصابیح، کتاب الآداب، باب البر والصلة، الفصل الثالث، ص: ۴۲۱، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)، ”فالزمھا“: أي: التزم خدمتھا ومراعاة أمرھا، ”فإن الجنة عند رجلھا“ لکونھا سببا لحصولھا علی ما ورد من روایة الخطیب فی الجامع عن أنسأیضاً: الجنة تحت أقدام الأمھات، قال الطیبي: قولہ:”عند رجلھا“:کنایة عن غایة الخضوع ونھایة التذلل کما في قولہ تعالی:﴿واخفض لھما جناح الذل من الرحمة﴾، ”رواہ أحمد والنسائي والبیھقي في شعب الإیمان“، قال المنذري: رواہ ابن ماجة والنسائي واللفظ لہ، والحاکم وقال الحاکم: صحیح الإسناد، ورواہ الطبراني بإسناد جید الخ (مرقاة المفاتیح، ۹: ۱۵۸، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند