متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 160411
جواب نمبر: 16041101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:805-675/N=8/1439
آپ اپنی بیوی سے کہہ دیں کہ وہ اپنے ذہن کو مختلف وساوس اور خیالات سے دور رکھنے کی کوشش رکھے اور نماز، روزہ کی پابندی کے ساتھ تلاوت قرآن پاک اور ذکر واذکار اور گناہوں سے بچنے کا خاص اہتمام کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہے وہ یہ کہ میں نے دیکھا کہ ایک جگہ جہاں شاید اندھیراہے ،وہاں شاید تین لوگ ہیں ایک میں، ایک حضرت جبرئیل علیہ السلام تو واضح ہیں، پر تیسرا معلوم نہیں کون ہے۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام میرے واسطے نہیں آئے اور میں ان کو دیکھ کر سلام کرتا ہوں اور پہچانتا ہوں اور وہ مسکراکر میرے سلام کا جواب دیتے ہیں۔ یہاں خواب ختم ہوجاتا ہے۔
2643 مناظرمفتی صاحب میں نے ایک خواب دیکھا ہے، برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔ خواب: میرے بڑے بھائی دعا کرتے ہیں کہ اللہ کرے اب تمہارے بھی بچے ہوجائیں میری بھابھی سامنے بیٹھی ہوتی ہیں۔ میں ان کو کہتی ہوں کہ یہ دعا بہت اچھی ہے لیکن شادی کے بعد۔ اس کے بعد تھوڑی دیر میں منظر بدل جاتا ہے۔ اور میں یہ دیکھتی ہوں کہ میری فیملی کے ساتھ میں اسپتال میں جاتی ہوں میری بھابھی میرا نام لکھا کر آتی ہیں۔ تھوڑی دیر میں مجھے اسپتال والے بلاتے ہیں۔ اس وقت میں اپنی بڑی بہن سے بات کررہی ہوتی ہوں۔ میں اسپتال میں جاتی ہوں وہاں وہ میرا نام پکارتے ہیں لیکن میرے والد کے نام کے ساتھ نہیں ایک لڑکے کے نام کے ساتھ (اس لڑکے کو میں جانتی ہوں)۔ میں ان کو کہتی ہوں کہ ہاں میں ہی ہوں۔اس وقت میں اس لڑکے کے ساتھ اپنا نام سن کر بہت خوش ہوں۔ میری بڑی بہن مجھے چھیڑتی ہے تو میں کہتی ہوں ایسے ہی لکھوا دیا ہے۔ تو وہ کہتی ہیں ایسے ہی نہیں لکھواتے۔ دل میں کہتی ہوں اب میں حاملہ ہوں۔ میں بہت خوش ہوکر جواب دے رہی ہوتی ہوں۔ او رمارے خوشی کے تھوڑا شرماتی ہوں۔ اس کے بعد ایک عورت مجھے کہتی ہے کہ آپ پھر آگئی۔ میں نے کہا کہ آج تو آنا ہی تھا۔ اپنی ماں کو کہتی ہوں کہ اس عورت کو میں اپنی ماں کی طرح سمجھتی ہوں۔ وہ کہتی ہیں آج کو ئی گھر پسند آیا میں ایک گھر کی طرف اشارہ کرکے کہتی ہوں ہاں اور بہت خوش ہوں۔ اس خواب کی تعبیر بتادیں۔
1925 مناظرخواب دیکھا کہ گاؤں میں رشتے کی پھوپی کے گھر گئے ہیں وہاں پر پھوپی ہیں جو انتقال کر چکی ہیں
2352 مناظرکیا ناپاکی کی حالت میں قبرستان جاسکتے ہیں؟
2244 مناظرتفقہ فی الدین کیا ہے ؟
2314 مناظرگاہک دکان پر سامان بھول کر چلاگیا
8152 مناظربرائے کرم میری ماں کے خواب کی تعبیر
بتادیں۔ میری ماں میرے اور میرے بڑے بھائی کے ساتھ ایک بہت ہی پرانے پادری کی قبر
پر جاتی ہے وہاں وہ اس قبر کھودنے کے بعد ایک پرانی بائبل نکالتی ہیں۔ وہ اس کو
باہر نکالتی ہیں اور ہم سے کہتی ہیں کہ یہ بائبل صحیح والی ہے، تاہم نئی بائبل
درست نہیں ہے۔ لیکن میرے والد اس سے کہتے ہیں کہ اس کو وہیں چھوڑ دو اور واپس
ہوجاؤ۔میری ماں ا یسا ہی کرتی ہیں۔اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟ (۲) میرے والد کا خواب: میرے والد صاحب
ماں کو مارتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ تم اس لڑکی (میری بیوی) کو اجازت دی ہے، اس نے
ہم (میرے والد کے، بھائی کے)پاؤں کاٹ لیے ہیں ، اگر تم پھر بھی اس کو اس کے حال پر
چھوڑوگی تو وہ میرا سر بھی کاٹ سکتی ہے۔اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟ برائے کرم میرے
والدین کے خواب کی تعبیر بتادیں۔