• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160350

    عنوان: سید احمد سرہندی کے مزار پر قرآن پڑھنا۔

    سوال: شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی کے مزار مبارک پر جو قرآن پڑھنے کی بات ہے کہ ان کے مزار پر قرآن پڑھنے سے بھولتے نہیں ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟ اور یہ جائز ہے کہ نہیں؟ اور اگر جائز ہے! تو پہلی مجلس میں مکمل کرنا ہے؟ یا الگ الگ مجلس میں چلے گا؟

    جواب نمبر: 160350

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:878-742/sd=7/1439

    ہمیں کسی معتبر کتاب میں یہ بات نہیں ملی ، باقی مزار پر رسم و رواج اور بدعات سے بچتے ہوئے حسب موقع قرآن پڑھ کر ایصال ثواب کرنا مستحسن ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند