• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160079

    عنوان: چائنا کے ہڈی سے بنے ہوئے برتنوں کا حکم ؟

    سوال: چائنا سے ہڈیوں کے بنے ہوئے برتن ہمارے یہاں پاکستان میں استعمال کیے جاتے ہیں ۔ ان برتنوں کو بون کراکری کہا جاتا ہے ۔ ان میں خنزیر کی ہڈیوں کے استعمال کا بھی احتمال ہے ۔ یقینی طور پر معلوم نہیں ہے ۔ پس ان برتنوں کے استعمال کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 160079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:764-707/B=8/1439

    جب تک جاننے والوں سے معلومات حاصل کرنے کی روشنی میں ان برتنوں میں خنزیر کی ہڈیوں کے استعمال کا یقینی یا ظن غالب نہ ہو، ان کا استعمال درست ہے وشعر المیتة غیر الخنزیر علی المذہب وعظمہا وعصبہا․․․ طاہر․ التنویر مع الدر والرد: ۱/ ۳۵۹-۶۲، کتاب الطہارة/ باب المیاہ ط: زکریا شعر المیتة وعظمہا طاہران․ ہندیہ: ۱/۷۷، کتاب الطہارة/ الباب الثالث/ الفصل الثانی ومما یتصف بذلک مسائل، ط: زکریا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند