• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159961

    عنوان: مسائل، اسلامی تاریخ، انبیاء علیہ السلام اور صحابہ کی سیرت و واقعات کے کچھ کتابوں کی فرست فراہم کریں۔

    سوال: سوال: حضرت مجھے مسلے مسائل ، اسلامی تواریخ، انبیاء علیہ السلام اور صحابہ کی سیرت و واقعات کے کچھ کتابوں کی فرست فراہم کریں۔ اور کیا آپ کے ہاں یہ کتا بیں کس ہدیہ اور کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 159961

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:803-656/sd=7/1439

    (۱) مسئلے مسائل کے لیے دیکھیے :علم الفقہ ، تعلیم الاسلام ، بہشتی زیور ، کتاب المسائل وغیرہ ۔ (۲) اسلامی تاریخ سے متعلق دیکھیے : تاریخ الاسلام : مولانا محمد میاں صاحب ، تاریخ اسلام : اکبر شاہ نجیب آبادی ۔(۳)انبیائے کرام علیم السلام کی سیرت کے لیے دیکھیے : سیرت انبیاء کرام : مولانا عبد الرحمان ، مطبوعہ : ادارہ اسلامیات ، لاہور ۔( ۴) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے لیے دیکھیے : سیرة المصطفی : حضرت مولانا ادریس صاحب کاندھلوی۔ ( ۵) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سیرت کے لیے دیکھیے :سیر الصحابہ ، حیاة الصحابہ۔ ان کتابوں کو حاصل کرنے کے لیے کسی کتب خانے سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند