• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159926

    عنوان: غیر مسلموں کے تہواروں پر جو چھٹیاں ملتی ہیں اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: (۱) غیر مسلموں کے تہواروں پر جو چھٹیاں ملتی ہیں اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ (۲) اگر کوئی ملازم ہم سے اس وجہ سے چھٹی مانگے یا کہے کہ آج میں جلدی جاوٴں گا کیونکہ مجھے ہولی کے لئے خریدی کرنا ہے تو اگر اسے ”ٹھیک ہے جلدی چاہے جانا“ کہنا کیسا ہے؟ کیا اس سے ایمان میں کچھ فرق آئے گا؟ یا گناہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 159926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:779-598/sn=7/1439

    صورت مسئولہ میں مالک کے لیے اپنے غیرمسلم ملازم کو چھٹی دیدینے یعنی اسے (مثلاً) ٹھیک ہے چلے جانا کہ دینے کی گنجائش ہے، اس کی وجہ سے مالک کے ایمان میں کوئی فرق نہ آئے گا بہ شرطے کہ مالک اس طرح کے مذہبی تہواروں کو بہ نظر استحسان نہ دیکھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند