• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159506

    عنوان: کافر کو کافر کہنا ؟

    سوال: کیا کافر کو کافر کہنا جائز ہے ؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 159506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:736-638/sd=7/1439

     کسی کافر کو گالی کے طور پر کافر کہنا جائز نہیں ہے ؛ البتہ اگر تحقیر مقصود نہ ہو؛ بلکہ اظہار حقیقت کے طور پر کسی کافر کو کافر کہا جائے تو اس میں حرج نہیں ہے۔ لو قال لیہودی أو مجوسی یا کافر یأثم إن شق علیہ۔ (البحر الرائق ۵/۴۴) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند