• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159415

    عنوان: خواب میں دانت گرنے کی تعبیر

    سوال: حضرت، میری بیوی مسلسل خواب دیکھ رہی ہے کہ اس کا ایک دانت گررہاہے۔ وہ عام طور پر خواب نہیں دیکھتی ہے لیکن بسا اوقات کبھی وہ خواب دیکھتی ہے۔ کچھ عرصہ سے وہ بار بار خواب دیکھ رہی ہے کہ اس کے دانت گر رہے ہیں۔ مہربانی فرماکر مجھے یہ بتائیں کہ اس خواب کا کیا مطلب ہے؟ اور ہم کیا کریں؟ اب ہماری شادی کو چار سال ہو چکے ہیں، اور ہماری کوئی اولاد نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 159415

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:669-559/N=7/1439

    اہل تعبیر نے خواب میں دانت گرنے کی مختلف تعبیریں دی ہیں، ان میں ایک تعبیر حصول اولاد ہے؛ اس لیے آپ کی بیوی کے خواب کی تعبیر بہ ظاہر یہ معلوم ہوتی ہے کہ آپ کو ان شاء اللہ اولاد ہوگی۔ میں بھی آپ کے لیے نیک وصالح اولاد کی دعا کرتا ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند