• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158772

    عنوان: تنہائی میں صرف انڈویر پہن كر سونا؟

    سوال: حضرت، میں صرف اَنڈرویئر میں سو سکتا ہوں؟ یعنی کہ اگر میں اکیلا کمرہ میں سوتا ہوں اور اوپر رضائی بھی اوڑھی ہوتی ہے۔ اور اگر رات کو قضائے حاجت کے لیے جانا ہو تو پھر بھی اپنا ٹراوٴزر (پتلون) پہن کر جاتا ہوں۔ مختصر یہ کہ میرے اَنڈرویئر میں سونے سے کسی غیر محرم کی نظر نہیں پڑتی اور نہ ہی میرے کمرے میں کوئی آتا ہے اور میرا جسم بستر میں مکمل ڈھکا ہوتا ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 565-490/D=5/1439

    مرد کا ستر ناف کے نیچے سے گھٹنے کے نیچے تک ہے، تنہائی میں بھی اس کا چھپانا فرض ہے، جب آپ سوتے وقت اپنے اوپر رضائی وغیرہ اوڑھ لیتے ہیں تو آپ کا ستر چھپ جاتا ہے؛ لیکن رضائی سے نکلتے وقت دوسرا کپڑا پہننے سے پہلے ستر کھلا رہتا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ ایسا کپڑا پہن کر سویا جائے جو ناف سے لے کر گھٹنے تک کے حصے کو چھپالے۔ ووجوبہ عام ولو فيالخلوة علی الصحیح إلا لغرض صحیح (رد المحتار: ۲/ ۷۵) واعلم أن ستر العورة خارج الصلاة بحضرة الناس واجب إجماعا إلا في مواضع، وفي الخلوة خلاف، والصحیح الوجوب إذا لم یکن الانکشاف لغرض صحیح کذا في شرح المنیة (البحر الرائق: ۱/ ۴۶۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند