• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158741

    عنوان: جھوٹ کے بارے میں

    سوال: میں ایک کمپنی کام کرتا ہوں۔ جہا ں ہم اپنے اسٹا ف کو چیزیں مثلا اسٹیشنری وغیرہ دیتے ہیں۔ یہاں ہمارے منیجر صاحب ہے جو کہ ہمیں منع کرتے ہیں کہ اگر 10 پین سٹاف لکھ کر دیتے ہیں تو آپ ان کو 5 یا 6 دیا کردیں۔تاکہ بوقت ضرورت ان کو پھردیں ۔ اس سلسلے میں ہمیں اسٹاف کو جھوٹ بولنا پڑتاہے کہ ابھی یہی پین دستیاب ہیں حالانکہ پین ہمارے پاس ہوتے ہیں تو کیا اس جھوٹ پر مجھے کو ئی ملامت ہے یا میں گنہ گار ہوتاہوں؟

    جواب نمبر: 158741

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 546-479/D=5/1439

    جھوٹ بولنا بڑے گناہ کی بات ہے، صورتِ مسئولہ میں آپ جھوٹ سے بچنے کے لیے اگر اس طرح کہہ دیں کہ دینے کے لیے مثلاً اتنے ہی ہیں تو اس کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند