• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158720

    عنوان: جمہوریت، یوم آزادی، یوم جمہوریہ پر خوشی اور بزرگوں کی قربانیوں کا تذکرہ کرنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام کہ جمہوریت ہند کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟کیا یہ نظام باطل ہے ؟اور یوم آزادی ،یوم جمہوریہ کے موقع سے خوشی کا اظہار کرنا کیسا ہے ؟بزرگوں کی قربانیوں کا تذکرہ کرنا کیسا ہے ؟برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 651-609/H=5/1439

    (۱) جمہوریت ہند کی بنیاد قرآن کریم اور حدیث شریف اور ان میں ہدایات پر نہیں رکھی گئی بلکہ ملی معاملات ملکی اور ملک میں بسنے والوں کی ترقیات وغیرہ کو ملحوظ رکھ کر ملک کا دستور اور آئین بنایا گیا ہے اور اس لحاظ سے اس نظام کو علی الاطلاق نظام باطل کہنا درست نہیں البتہ مسلمانوں پر ہمہ اوقات ہرمعاملہ میں اسلامی احکام کی پاسداری حتی المقدرت واجب ہے۔

    (۲) نمبر ایک کے تحت جواب آگیا

    (۳) ملکی معاملات وسیاستِ حاضرہ کا تقاضہ ہے کہ ان جیسے مواقع میں خوشی کا اظہار کرنا چاہیے۔

    (۴) نہ صرف ان مواقع پر بلکہ سال بھر میں وقتاً فوقتاً بزرگوں کی قربانیوں کے تذکرے نونہالانِ امت کے سامنے کرتے رہنے کا کوئی نظام بنانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند