• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158694

    عنوان: نفس کی کیا تعرف ہے ؟

    سوال: نفس کی کیا تعرف ہے ؟ کیا نفس کو من یعنی مائنڈ (Mind) کہنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 158694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 539-463/D=5/1439

    لغت میں نفس کے کئی معنی آتے ہیں: مثلاً روح، جان، کسی کی ذات جسم، عقل، خواہش اور دل وغیرہ (قاموس الوحید: ۲/ ۱۶۸۴) اگر آپ کے سوال کا مقصد اور منشا کچھ اور ہو، کسی خاص نفس کے بارے میں معلوم کرنا چاہتے ہیں تو واضح کرکے دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند