• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158637

    عنوان: مکتب کے سالانہ پروگرام کی بہ طور یاد گار دو چار ویڈیو بنانا کیسا ہے ؟

    سوال: میرا دینیات کا مکتب ہے جس میں چھوٹے چھوٹے بچے دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں، جن کا سالانہ جلسہ بھی ہوتا ہے، کیا ان کی دو یا تین ویڈیو یا فوٹو لے کر یادگار کے طور پر رکھا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 158637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 516-442/N=5/1439

    انسان یا کسی بھی جان دار کی تصویر کشی یا کسی پروگرام کی ویڈیو سازی شریعت میں حرام وناجائز اور لعنت کا کام ہے، احادیث میں تصویر کشی وتصویر سازی پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں (تفصیل کے لیے حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبکا رسالہ تصویر کے شرعی احکام ملاحظہ فرمائیں)؛ اس لیے آپ یادگار کے طور پر اپنے مکتب کے سالانہ جلسہ کی ویڈیو سازی یا فوٹو گرافی بالکل نہیں کرسکتے، شرعاً ہرگز جائز نہیں ہے۔

    عن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: ”أشد الناس عذاباً عند اللہ المصورون“، متفق علیہ، وعن ابن عباس رضی اللہ عنہما قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول:”کل مصور فی النار یجعل لہ بکل صورة صورھا نفسا فیعذبہ فی جھنم“، قال ابن عباس:فإن کنت لا بد فاعلاً فاصنع الشجر وما لا روح فیہ، متفق علیہ (مشکاة المصابیح، باب التصاویر، الفصل الأول،ص ۳۸۵، ۳۸۶، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔

    وعن ابی ہریرة رضی اللہ عنہ قال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:یخرج عنق من النار یوم القیامة لہا عینان تبصران وأذنان تسمعان ولسان ینطق، یقول:إنی وکلت بثلاثة:بکل جبار عنید وکل من دعا مع اللہ إلہا آخر وبالمصورین“رواہ الترمذي (المصدر السابق، الفصل الثاني، ص ۳۸۶)۔

    وعن سعید بن أبی الحسن قال:کنت عند ابن عباس إذ جاء ہ رجل فقال:یا ابن عباس! إنی رجل إنما معیشتی من صنعة یدی،وإني أصنع ہذہ التصاویر، فقال ابن عباس:لاأحدثک إلا ما سمعت من رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، سمعتہ یقول:”من صور صورة فإن اللہ معذبہ حتی ینفخ فیہ الروح ولیس بنافخ فیہا أبدا“فربا الرجل ربوة شدیدة واصفر وجہہ، فقال:ویحک إن أبیت إلا أن تصنع فعلیک بہذا الشجر وکل شی لیس فیہ روح۔رواہ البخاري (المصدر السابق، الفصل الثالث)۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند