متفرقات - دیگر

India

سوال # 158561

حضرت، میں عمرہ کے لیے گیاتھا، مدینہ کی حاضری کے بعد وہاں کی مٹی لے کر آیا، کچھ لوگ بول رہے ہیں کہ یہ حرام ہے۔ مجھے پتا نہیں تھا، میں لے آیا۔ براہ کرم، مجھے اس پر کچھ رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

Published on: Feb 5, 2018

جواب # 158561

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:508-440/D=5/1439



تھوڑی موڑی مٹی تبرک کے طور پر مدینہ منورہ سے لانے میں کوئی حرج نہیں ہے، لوگوں کا اس پر اعتراض کرنا، یا اس کو حرام کہنا صحیح نہیں۔ (فتاوی محمودیہ: ۱۰/ ۳۶۶)



------------------------



جواب درست ہے، البتہ اس سے کوئی غلط عقیدہ متعلق نہ ہونا چاہیے۔ (ل)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات