متفرقات - دیگر

India

سوال # 158531

”اللہ ربی محمدٍ صلی علیہ وسلم نحن عباد محمدٍ صلی علیہ وسلم“ یہ درود کیا قرآن و سنت سے ثابت ہے؟ اور یہ صحیح ہے کیا؟
براہ کرم، اس کے بارے میں بتائیں۔

Published on: Feb 3, 2018

جواب # 158531

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:506-459/M=5/1439



صرف، صلی اللہ علیہ وسلم کا جملہ درود ہے اور اس کو پڑھنا صحیح ہے، لیکن مکمل مذکورہ الفاظ کے ساتھ پڑھنا درست نہیں، نحن عباد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہنے میں ایہام شرک بھی ہے لہٰذا اس طرح پڑھنے سے بچنا لازم ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات