• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158496

    عنوان: كیا مزنیہ سے شادی كرنا ضروری ہے؟

    سوال: حضرت، میرا سوال زنا کے بارے میں ہے کہ اگر ایک لڑکے سے زنا ہو جائے اس لڑکی سے جس سے وہ پیار کرتا ہے اور شادی بھی کرنا چاہتا ہو لیکن شادی سے پہلے زنا ہو جائے تو کیا کرنا چاہئے؟ اور دوسری بات یہ کہ لڑکا شادی کرنا چاہتا ہے اس سب کے بعد بھی لیکن لڑکی کچھ خاص نہیں چاہتی، تو اگر لڑکی شادی کرنے سے پیچھے ہو جائے تو کیا لڑکا کسی اور سے شادی کر سکتا ہے؟ کیونکہ لڑکا اس لڑکی سے بہت پیار کرتا ہے۔ برائے مہربانی اس مسئلہ کا کوئی حل بتادیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 158496

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 481-436/sd=5/1439

    (۱)زنا کرنا شریعت میں بہت بڑا گناہ ہے ، احادیث میں اس پر سخت وعید آئی ہے ، اگر کسی سے اس گناہ کا ارتکاب ہوجائے ، تو اس کو اللہ تعالی سے ندامت و شرمندگی کے ساتھ سچی پکی توبہ کرنی چاہیے اور آئندہ یہ گناہ نہ کرنے کا عزم کرنا چاہیے ۔

    (۲) جس کے ساتھ گناہ کیا ہے ، اُس سے شادی کرنا ضروری نہیں ہے ،دوسری جگہ شادی کی جاسکتی ہے اور شادی والدین کے مشورے اور اُن کی رضامندی سے کرنی چاہیے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند