• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158378

    عنوان: مسجد حرام میں نوافل اورتلاوت وغیرہ كی فضیلت مسجد كے اندر ہی ہے یا اس كے اطراف كچھ دوری پر بھی؟

    سوال: سوال: مسجد الحرام کے قرب میں 400میتر کے دوریپر ہوٹل لوئلوء الشرق میں قیام رہتاہے ، اژدحام یا مرض یاباربارپیشاب أنے کے خوف سے سنت نفل تلاوت قرآن اس ہوٹل میں کریں تو ثواب مسجد الحرام جتنا ہی ملے گا؟ یا کم؟

    جواب نمبر: 158378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 487-459/sd=6/1439

    مسجد حرام میں نماز وغیرہ اعمال کرنے کا جو ثواب احادیث میں مذکور ہے ، اس کا تعلق خاص مسجد حرام سے ہے یا مطلق حرم سے ، اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے ، دونوں طرح کے اقوال مروی ہیں، بہر حال ! مسجد حرام میں نوافل ، تلاوت قرآن وغیرہ اعمال کی اہمیت متفق علیہ ہے ، اس لیے حتی الامکان مسجد حرام ہی میں اعمال کا اہتمام کرنا چاہیے ، باقی معذوری کی وجہ سے اگر مسجد جانا دشوار ہو، تو حرم کے قیام میں بھی نوافل وغیرہ کا اہتمام ترک نہیں کرنا چاہیے ؛ اس لیے کہ بعض علماء کے نزدیک اس صورت میں بھی مسجد حرام کی فضیلت حاصل ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند