• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158375

    عنوان: اجتماع كے لیے اكٹھی كی گئی رقم كچھ بچ گئی كیا اسے مسجد میں استعمال كرسكتے ہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں اجتماع کے لئے پہلے کچھ رقم اکٹھی کی اس میں سے کچھ رقم بچ گئی تو اس رقم کو مسجد میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں کرسکتے تو اس کا کیا کریں ؟جواب مرحمت فرمائے عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 158375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 588-479/B=5/1439

    اگر چندہ دینے والے سب لوگ یا اکثر لوگ مسجد کو بچی ہوئی رقم دینے کے لیے بخوشی اجازت دیں تو مسجد کو وہ رقم دے سکتے ہیں اور مسجد کی ضروریات میں خرچ کرسکتے ہیں، ورنہ اسے حفاظت سے رکھیں اگلے اجتماع کے موقعہ پر خرچ کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند