• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158366

    عنوان: تعویذ اپنے کھیت میں ایک درخت کے ساتھ لٹکا ہوا پایا میں كیا كروں

    سوال: مفتی صاحب میں نے یہ تعویذ اپنے کھیت میں ایک درخت کے ساتھ لٹکا ہوا پایا، اس تعویذ میں درجہ ذیل آیت کریم تحریر تھی، اب میں یہ جاننا چاہتا ہو کہ یہ کام تو ہم نہیں کیا ہے ، اس تعویذ کا کیا مطلب یعنی کس مقصد کے لیے کیا گیا ہے ؟ براے کرم تفصیل فرمائیں واذا تو لی سعی فی الرض لیفسد فیھا ویھلک الحرث والنسل .واللہ لایحب الفساد

    جواب نمبر: 158366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 514-446/D=5/1439

    آپ اس تعویذ کو درخت سے اٹھاکر کسی قبرستان میں دفن کردیں، اور دوسرے وساوس میں مبتلا نہ ہوں، احکامِ شرعیہ کی پابندی کرتے رہیں، ان شاء اللہ کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا۔ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَکَرٍ أَوْ أُنْثَی وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّہُ حَیَاةً طَیِّبَةً وَلَنَجْزِیَنَّہُمْ أَجْرَہُمْ بِأَحْسَنِ مَا کَانُوا یَعْمَلُونَ (الآیة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند